ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنگنا راناوت کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کا حکم کسانوں کو دہشت گرد قرار دینے کا شاخسانہ

کنگنا راناوت کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کا حکم کسانوں کو دہشت گرد قرار دینے کا شاخسانہ

Sun, 11 Oct 2020 13:55:19    S.O. News Service

ٹمکورو،11؍اکتوبر(ایس او نیوز) شہر کی بی ایم ایف سی عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ بالی ووڈ ادا کارہ کنگنا رناوت کے خلاف فوراً ایف آئی آر درج کرے۔ مرکز کی زرعی پالیسیوں کے خلاف ملک بھر میں کسان احتجاج کررہے ہیں، اس سلسلہ میں بھارت بند بھی منایا گیا۔ ٹمکور میں بھی ایک بہت بڑی ریلی کسانوں نے نکالی۔

اس سلسلہ میں کنگنا نے کسانو ں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ٹویٹ کیا تھا،جس کے بعد ٹمکور تعلقہ کے کدن ہلی کے رہنے والے اور ہائی کورٹ میں وکالت کرنے والے وکیل رمیش نائک نے اس ٹویٹ کی کاپی کے ساتھ ٹمکور کے ایس پی اور ڈی جی پی کو ستمبر 25کو بذریعہ ای میل شکایت کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کی تھی۔

درخواست میں انہو ں نے کہا تھا کہ کنگنا رناوت نے ملک کے کسانو ں کو دہشت گرد کہتے ہوئے ان کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش کی ہے، اس لئے فوری طور پران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ پولیس نے جب شکایت درج نہیں کی تو رمیش نائک نے ٹمکور کے جی ایم ایف سی کورٹ میں عرضی داخل کرتے ہوئے فوجداری مقدمہ داخل کرنے کیلئے کیاتسندرا پولیس تھانہ کو ہدایت دینے کی درخواست کی۔ جج نے تمام ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد کیاتسندرا پولیس تھانے کو ہدایت کی وہ ایف آئی آر داخل کرکے تحقیقات کرے۔


Share: